ْ وزیر داخلہ سندھ نے مصطفائی ہسپتال کے باہر خاتون کی تضحیک کے واقعہ پر رپورٹ طلب کر لی

پیر 16 اپریل 2018 23:05

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سکھر میں مصطفائی اسپتال کے باہر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک خاتون کیساتھ تضحیک کے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی سکھر کو وقوعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سکھرکے سی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میںواقع مصطفی اسپتال کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے اے ایس پی سٹی سے اس ضمن میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ وڈیو میں دکھائے گئے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے کوارٹرگارڈ کردیا گیا ہے جن میں ہیڈ محرر سی سیکشن خادم ہکڑو، اے ایس آئی اشرف پھلپوٹو، پولیس کانسٹیبل اللہ ڈنو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :