ناسمجھ قوتیں لوٹوں کی بنیاد پر ملک،عوام اور ملکی ترقی کیخلاف سازش کررہی ہیں،پارٹیاں تبدیل کرنیوالے کسی کے وفاد ار نہیں ہوسکتے،آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ ’’لوٹا لیگ‘‘سے ہوگا، طلال چوہدری
منگل 17 اپریل 2018 00:20
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بیان میں جڑانوالہ کی سیاست، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے سیاستدانوں اور راہنمائوں کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے حوالے سے کہا کہ این اے 102میں لوٹے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ۔
آدھی درجن سے زیادہ پارٹیاں تبدیل کرنیوالے ووٹرز کے سامنے اعتماد کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں میرے مقابل پارٹی امیدوار نہیں بلکہ لوٹے ہونگے۔پی ٹی آئی کی قیادت کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں میں کوئی بھی اس قابل نہیں ملا کہ اسے الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کر سکیں ۔انہوں کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کی بدولت نہ صرف جڑانوالہ بلکہ ملک بھر میں کامیابیاں حاصل کریگی ۔مسلم لیگ ن نے جڑانوالہ کے عوام کو موٹر وے ، یونیورسٹی ،ہسپتال ، کارپٹ روڈ اور سٹرکوں کی شکل میں سنہرا مستقبل دیا ہے۔ ساہیانوالہ سے (براستہ کھڑیانوالہ )سید والہ تک ایکسپریس وے، لاہور اسلام آباد موٹر وے کو لاہور کراچی موٹر وے سے لنک کرے گا جس سے علاقے میں انڈسٹریزقائم ہونگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے ترقی اور خوشحالی آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں سی پیک منصوبہ کے تحت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور انشاللهیہی قیادت اسکی تکمیل کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے نجی اسپتال میں زچگی کا انوکھا واقعہ، نومولود مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا
-
کراچی میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.