نیدرلینڈ میں ترک قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں4 افراد گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 11:00

ایمسٹر ڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) نیدرلینڈ میں ترکی کے ایک قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر استغاثہ کے مطابق یہ افراد روٹرڈم میں قائم ترک قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق ان مراکشی نژاد ڈچ شہریوں کو 2017ء میں گرفتار کئے گئے ایک ملزم سے ملنے والی معلومات کے روشنی میں حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے تین افراد کو ہالینڈ سے جبکہ چوتھے کو بیلجیم سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :