دو روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

منگل اپریل 11:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام دو روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںاختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تیرہ یونیورسٹیز کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

خواتین کا ایونٹ آغا خان یونیورسٹی نے جیت لیا جبکہ ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور اور لمز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، مردوں کے ایونٹ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پہلی جبکہ جی سی یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر موجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سوئمنگ پول) سعید اختر نے کہا ہے کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ سے ثابت ہوا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اس ٹیلنٹ کو پاکستان سوئمنگ بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کر ے تو اس میں سے کافی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :