ہری پور،گورنمنٹ ہائی سکول سری میں داخلہ مہم شروع

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ہری پور کے گورنمنٹ ہائی سکول سری میں داخلہ مہم شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سری میں ہیڈ ماسٹر حاجی محمد سعید کی زیر صدارت داخلہ مہم کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا جس میں سکول ہذا کے اساتذہ کرام، پی ٹی سی کے ممران اور معززین علاقہ نے سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد سعید کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور داخلی مہم میں اپنے ہر قسم کے تعاون کے یقین دلایا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے حاجی محمد سعید نے کیا کہ تمام علاقہ کے لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو ہائی سکول سری میں داخل کروائیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم بچوں کو معیاری تعلیم دیں گے، ہمارے سکول کے اساتذہ محنتی اور قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے داخلہ فسیں بھی فری ہیں اور کتابیں ہذا میں گورنمنٹ کی طرف سے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول سری کا تعلیمی معیار علاقہ کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول سے اعلیٰ ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر سال کی طرف امسال بھی ریکارڈ بچے داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی سی ممبران اور معززین علاقہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔