یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ملازمین نے گذشتہ سال ہونے والے تنخواہ اضافہ کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 12:18

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ملازمین نے گذشتہ سال ہونے والے تنخواہ اضافہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین نے گذشتہ سال ہونے والے تنخواہ اضافہ کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سٹورز ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ سال 2017ء کے دوران ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا مگر ہم تاحال نا صرف اس اضافہ سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 10 سے 12 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں مگر ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نا انصافی کا نوٹس لیکر ہمارے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :