مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈاکٹرنذیراحمد

منگل 17 اپریل 2018 12:29

قصور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمیں1ہزار سے زائدمریضوں کا قلیل مدت میں میرٹ پر سی ٹی اسکین کیاگیا‘مریضوں کو دستیاب تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے‘24گھنٹے خدمت خلق کیلئے کام کیاجارہاہے‘مستحق اوربیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور ڈاکٹرنذیراحمدنے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ودیگر متعلقہ حکام کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے عین مطابق مستحق مریضوں کو یہ سہولت مفت جبکہ عام روٹین میں انتہائی ارزاں نرخوں پر اس سہولت سے استفادہ کروایا جارہا ہے ، انچارج شعبہ سی ٹی اسکین عائشہ فاروق اور دیگرعملہ بہترین انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ، ڈٖسٹرکٹ ہسپتال میں آج وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو لاہور کے ہسپتالوں میں ملتی تھیں، انشاء اللہ عوام کو طبعی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکا شمار آج پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں شمار ہوتاہے۔