ٹماٹرکی بہتر پیداوار کیلئے فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

منگل 17 اپریل 2018 12:29

قصور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ٹماٹرکی بہتر پیداوارحاصل کرنے کیلئے فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں فصل کو نقصان پہنچنے کی صورت میں انہیں کسی پریشانی یامالی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ٹماٹر کی فصل پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ ہوسکتاہے اوریہ ضرررساں کیڑے ٹماٹرکی فصل پراگائو سے لیکر پھل کے پکنے تک کے تمام مراحل میں کسی بھی وقت حملہ آور ہوکر ٹماٹرکے پودوں اور پھل کو سخت نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور کیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چور کیڑے کی سنڈی کے نقصان کو کم کرنے کیلئے تازہ کٹے ہوئے پودوں کے قریب زمین میں سے سنڈیاں تلاش کرکے تلف کردینی چاہئیں۔