عوام کوفوری طبی سہولیات فراہم کرناہم سب کی مشترکہ ذمداری ہے،محمد نعیم خان

منگل 17 اپریل 2018 12:29

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ عوام کوفوری طبی سہولیات فراہم کرناہم سب کی مشترکہ ذمداری ہے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے ‘ رحمان گروپ آف ایجوکیشن بٹ خیلہ انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کوٹریننگ مکمل ہونے پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں قدرتی آفات سے متاثرین کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت فراہم کرنے والے اہلکاروں کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی کے نامزداُمیدار امجدعلی شاہ ،غوث الرحمان اوریونس خان اور رحمان گروپ اف ایجوکیشن کے ڈائریکٹرڈاکٹراقبال حسین نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والے رضاکاروں کوشیلڈا ورتعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیئے گئے ۔

انہوںنے کہاکہ دکھی انسانت کی خدمت عظیم جہاد ہے ۔ انہوںںنے کہاکہ ہم علاقے کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کارخیرمیں رضاکاروں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔