اقلیتی برادری کیلئے موبائل سروس کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا اجراء

منگل 17 اپریل 2018 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے لیے باقاعدہ موبائل سروس کے ذریعیڈرائیونگ لائسنس سروس کی فراہمی کا اجراء کردیا، اس حوالے سے ایک تقریب پشاور کیسینٹ جان کھیتڈرل چرچ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ابتدائی مرحلے میں اقلیتی برادری ی300سے زائد مردوخواتین کولائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء پشاور سے بڑھا کر دیگر اضلاع تک پھیلایاجائے گا۔

اقلیتی برادری کو280 روپے کی ادائیگی پر لرنر لائسنس دیئے گئے جبکہ 42 دن بعد ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ لائسنس دیئے جائیںگے۔مسیحی برادری نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سہولت پر حکام کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :