چین میں سٹیل اور خام لوہے کے نرخوں میں اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 12:44

چین میں سٹیل اور خام لوہے کے نرخوں میں اضافہ
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چین کے سٹیل اور خام لوہے کے نرخ بڑھ گئے۔شنگھائی فیوچرز ایکس چینج میں اکتوبر کے لئے خام سٹیل (ریبار)کی سپلائی کے نرخ 1.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 3452 یوان(549.03 ڈالر)فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

ڈیلیان کموڈیٹی ایکسچینج میں ستمبر کے لئے خام لوہے کی سپلائی کے سودے 1.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 453.5یوان فی ٹن طے پائے۔چین کی چنگ ڈائو پورٹ کے لئے خام لوہے کی سپلائی کے نرخ قیمت میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 64.47 ڈالر فی ٹن طے پائی۔

متعلقہ عنوان :