نیپرا کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے،

بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری

منگل 17 اپریل 2018 12:44

نیپرا کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے، بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں ایک انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ ماضی میں 18، 18 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب صورتحال بالکل مختلف ہے ، لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ، صرف ان فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جن کے لائن لاسز بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے عوام کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے روزانہ وزارت سے اعداد وشمار جاری کئے جا رہے ہیں۔