فلم انڈسٹری کیلئے بہتر اقدامات کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتاہوں،چوہدری سلیم سرور جوڑا

منگل 17 اپریل 2018 12:55

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فلم انڈسٹری کے زوال کا سبب منفی معاشرتی اقدار پرمبنی فلمیں ہیں جنہوں نے عوام اور فیملیز کو سینما سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہارسابق فلمساز اور پی ٹی آئی گجرات کے مقبول رہنما چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال فلم سازی نہیں کر رہے، گجرات میں اپنے دیگر سماجی اور کاروباری معاملات میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری کے لیے بہتر اقدامات کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ماضی میں ہدایت کار سید نور کے ہمراہ پنجابی فلم ڈاکو رانی بنا کر بھر پور شہرت حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :