سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے 15وکلا گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) کراچی میں پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 15 وکلا کو حراست میں لے لیاہے۔پولیس کی بھاری نفری نے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف منگل کی صبح کاررائی کی اور انہیں حراست میں لیا جبکہ ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعدادکوسندھ اسمبلی کے باہر تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 47 سرکاری وکلا کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیاتھا۔ان تمام افراد کو مجسٹریٹ کے حکم پر 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کردیا گیا تھا، رہا ہونے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر سرکاری وکلا کئی روز سے الائونس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :