کھوئی رٹہ‘ دھنہ میں فرنیچر سے لوڈ ٹرک موڑ کاٹتے حادثہ کا شکار ‘ڈرائیور جاںبحق ‘2 افراد شدید زخمی

منگل 17 اپریل 2018 15:46

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) دھنہ کے مقام پر فرنیچر سے لوڈ شاھزور موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ڈرائیور جاںبحق دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ دھنہ کے مقام پر فرنیچر سے لوڈ شاھزور034 KIRA موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور راجہ عاشق ساکن سید پور موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ جنید ولد جاوید ساکن دھنہ اور وقاص ولد محمد زمان ساکن دھنہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر DHQ کوٹلی پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :