کاشتکار گندم کی برداشت کے دوران ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والی موسمیاتی پیشگوئیوں پر نظر رکھیں، ماہرین

منگل 17 اپریل 2018 15:53

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)گندم کی فصل کی برداشت کے دوران ہونے والی غیر موسمی بارشیں فصل کو خاصا نقصان پہنچاتی ہیںاسلئے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو برداشت کے دوران ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والی موسمیاتی پیشگوئیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ، ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار اچھی طرح فصل پک جانے پر اس کی کٹائی کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے، گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل اور غذا کا بہترین ذریعہ ہیںنیز گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک خود کفیل ہے ، انہوںنے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے ملک میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا خاطرخواہ پوٹینشل موجود ہے تاہم دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ برداشت اور ذخیرہ کے دوران ہونے والے نقصانات کی وجہ سے فصل کی ایک بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے، فصل کی برداشت کے دوران ہونے والی غیر موسمی بارشیں بھی فصل کو خاصا نقصان پہنچاتی ہیںلہٰذا کاشتکار بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی کا عمل فوراً روک دیں۔