نیشنل نیوز

قومی موومنٹ والے اپنے کرتوت دوسروں پرڈالتے ہیں، ناصرشاہ

منگل اپریل 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ بھی لوڈشیڈنگ اور بریک ڈاؤن ہے، بار بار بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی موٹر جل جاتی ہیں،کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ لیکن گیس کمپنی کاگیس مہیا نہ کرناایک ایشوہے،کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منتشرقومی موومنٹ والے اپنے کرتوت دوسروں پرڈالتے ہیں،وزیراعلیٰ بجلی سیمتعلق سنجیدہ ہیں،وزیراعظم کودو خط لکھے ہیں،ہم لوگ چوڑیاں پھینک کر ڈرامے بازی نہیں کرتے،انہوںنے کہا کہ ہر سال باردانہ کا معاملہ آتا ہے توکاشتکاروں کو سبسڈی دیتے ہیں،حکومت ساری گندم تو خرید نہیں سکتی صرف20سی30فیصدخریدتی ہے،ا ن کا کہنا تھا کہ دس بسیں شہرکے لییپائلٹ پروجیکٹ ہیباقی بسیں آرہی ہیں۔