سونم کپور فلم ’’ویرے کی ویڈنگ‘‘ کی عکبسندی میں مصروف

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ’’ویرے کی ویڈنگ‘‘ کی عکبسندی میں مصروف ہیں جبکہ ان کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپورچھ مئی کو مشہور تاجر آنند اہوجا کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

(جاری ہے)

سونم کی شادی کا مقام ممبئی ہے۔اداکارہ کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔سماجی رابطوں کی سائٹ پر سونم کپور کی شادی کا موضوع زیر بحث ہے تاہم اداکارہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہیاور ان کی پوری توجہ اپنی فلم کی عکسبندی پر ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، کرینہ کپور، سوارہ بھاسکر اورشیخا تلسانیا ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :