خورشید شاہ کا انتہائی نوعیت کا بیان حیرانگی کا باعث ہے ۔نگران وزیر کی تقرری اہم مرحلہ ہے ۔ مشاورت سے ہونا چاہئے، فواد چودھری

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر نام جاری کئے نہ ہی اس بارے کوئی بیان جاری کیا ۔ اخبار کی خبر کی بنیاد پر خورشید شاہ کا انتہائی نوعیت کا بیان حیرانگی کا باعث ہے ۔نگران وزیر کی تقرری اہم مرحلہ ہے ۔ مشاورت سے ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے ناموں کے حوالے سے خورشید شاہ کا بیان حیران کن ہے ان کی جانب سے تحریک انصاف پر ناموں کے اجراء کا الزام باعث تعجب ہے ہم نے ابھی تک کوئی نام جاری نہیں کئے اور نہ ہی اس بار ے میں کوئی بیان جاری کیا ہے ۔

ٹی وی یا اخبار کی خبروں کو بنیاد بنا کر الزام لگانا حیرت کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف سے رابطے کے ذمہ دار ہیں اچھا ہوتا خورشید شاہ بیان داغنے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے تصدیق کر لیتے ۔ قائد حزب اختلاف اہم منصب ہے لاابالی پن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نگران وزیر اعظٖم کی تقرری اہم مرحًلہ ہے مشاورت سے طے کیا جانا لازم ہے اس لئے میڈیا رپورٹس کے بجائے باہم روابط پر مکمل انحصار مناسب اور نتیجہ خیز ہو گا ۔ ۔