ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت عطائی ڈاکٹروں و حکیموں کیخلاف کریک ڈائون کے حوالے سے اجلاس

منگل 17 اپریل 2018 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت عطائیت کیخلاف بھر پور مہم چلانے اور شہر بھر سے عطائی ڈاکٹروں و حکیموں کیخلاف زبردست کریک ڈائون کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ لاہور ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی او ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی او ہیلتھ اپنی حدود کی پولیس اور ڈرگ انسپکٹرز کے ساتھ مل کر عطائیوں کیخلاف ایکشن لیں اور ایسے عطائی جو کلینک پر کسی دوسرے ڈاکٹر کا نام استعمال کر رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کیخلاف بھی کاروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عطائیوں کے کلینک و دوا خانے سیل رہیںاور کورٹ میں قانونی طریقے سے اس سیل کا زبردست دفاع کیا جائے ۔ علاوہ ازیں انسداد ڈینگی کے حوالے سے انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی ورکرز کو صرف انسداد ڈینگی مہم پرہی لگایا جائے ان سے دیگر کام نہ لیے جائیں اور تمام اے سی صاحبان ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :