نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر ،ْ سات دن باقی

منگل 17 اپریل 2018 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے الیکشن کمیشن میں ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووٹ کے اندراج، منتقلی کے لئے فارم 15، اخراج یا اعتراض کے لئے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

یہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا ڈسپلے سینٹر یا ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے پر اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور شناختی کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لف کریں۔