خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا

پیر 24 اگست 2026 21:58

خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2026ء) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے رحیم یار خان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مبینہ سائبر بلیک میلنگ میں ملوث مرکزی ملزم محمد سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تحقیقات کے مطابق ملزم بیرون ملک ملازمت کے دوران خواتین کے نجی ڈیٹا، تصاویر اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کرتا رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان واپسی پر ملزم غیر ملکی خواتین کو ان کی قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کرتا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان کے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ موبائل فون سے تمام نجی و قابلِ اعتراض مواد تحویل میں لے کر اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔