کسی عطائی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منگل اپریل 17:36

عارفوالا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ہدایت پر عطائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ،محکمہ ریونیو ، ہیلتھ ، پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موثر اقدامات کریں ،کسی عطائی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، میڈیکل کی فیلڈ میں غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کروائے جائیں گے ،متعلقہ اداروں کے افسران عطائیت کے خاتمہ کیلئے مہم چلائیں اور عطائیت کی کڑی نگرانی کریں ،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہیلتھ افسران ،اسسٹنٹ کمشنر ز ، پولیس افسران ،ریونیو افسران عطائیت سے اپنے اپنے علاقہ جات کو کلیئر کروائیں اوراسی کی رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میںجمع کروائیں،اجلاس میں پرائیویٹ ہسپتال اور میڈیکل سٹور کے خلاف تیئس کیس بھی پیش کئے گئے ۔