کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلعی سطح پر میگا سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ شروع

منگل 17 اپریل 2018 17:36

ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)صوبہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلعی سطح پر میگا سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، پہلا کاٹن سیمینار (آج) بدھ کو ساہیوال میں منعقد کیا جا رہا ہے، سیمینار کا انعقاد محکمہ زراعت پنجاب، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان اور پی سی پی اے کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے، سیمینار میں ماہرین کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کریں گے، سیمینار میں وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ مہمان خصوصی جبکہ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے۔