ْکوئٹہ اراضی سکینڈل میں احتساب عدالت ون کے جج کے تبادلے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی

منگل اپریل 17:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں کوئٹہ اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،سابق کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی اور سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی عدالت میں پیش ہوئے ،اسپیشل پراسیکیوٹر نیب راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج کے تبادلے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔