راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار

kکیس کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا، حکام

جمعہ 1 مئی 2026 23:39

راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2026ء) راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

الزام ہے کہ لڑکی کو بازار سے لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی حاصل کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق کیس کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :