آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
تیل درآمد کرنیوالے ممالک کو توانائی و خوراک کی بڑھتی قیمتیں اور سخت مالیاتی حالات جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہوگا، رپورٹ
جمعہ 1 مئی 2026 20:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان حالات کے باعث عالمی ترسیل کے نظام، خوراک اور کھاد کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے خطے میں معاشی ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور مزید تنزلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے یہ تنازع پہلے سے موجود معاشی کمزوریوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔
ڈاکٹر ماہیر بینیجی نے زور دیا کہ پاکستان کو معاشی استحکام برقرار رکھنے، مالیاتی اور بیرونی ذخائر کو مضبوط بنانے اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے سبسڈیز کے بجائے ہدفی اور عارضی اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر درست سمت میں جاری ہے اور واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پالیسی ترجیحات میں محتاط مالیاتی حکمت عملی، اعداد و شمار کی بنیاد پر سخت مانیٹری پالیسی اور ساختی اصلاحات کا تسلسل شامل ہونا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے معیشت کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بنانے کیلئے تجارتی راستوں میں تنوع، اہم بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، علاقائی تعاون کے فروغ اور نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ پاکستان تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات میں استحکام برقرار رکھتے ہوئے موثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔قبل ازیں آ ئی ایم ایف کے نمائندے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے سربراہ اکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ اس نشست کا مقصد بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورت حال اور اس کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اگلی قسط فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے جائزے سے مشروط ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، خصوصا کیپیسٹی پیمنٹس سے متعلق مذاکرات اور قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے بہتر تیاری کی ضرورت ہے اور اس کے لیے پالیسی سطح پر بروقت اور ہدفی اقدامات ناگزیر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
-
پاکستان کے روشن مستقبل میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور باعثِ فخر ہے، رانا ثناءاللہ
-
مدر اینڈ کیئر ہسپتال جنوبی پنجاب کیلئے انقلابی منصوبہ ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، مختلف امور اورسکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.