
آئی ایم یو کے ذریعے نجی سکولوں کے معائنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی
منگل 17 اپریل 2018 18:04
(جاری ہے)
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نینجی تعلیمی شعبے اور والدین و طلبہ کے وسیع ترمفاد میں قائم صوبائی اسمبلی سے منظور کردہ قانونی ادارہ ہے جس نے اضلاع کی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید کے فارم وصول کرنے اور انکی سکروٹنی کیلئے آئی ایم یو کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ نیا ادارہ ہونے کے سبب اضلاع میں اتھارٹی کا کوئی دفتر یا سیٹ اپ نہیں اور ضلعی دفاتر قائم ہونے تک آئی ایم یو سے فارم وصولی اور سکروٹنی و درستگی کی درخواست کی گئی ہے جو اس نے کمال مہربانی سے قبول کی ہے ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کا ہر فیصلہ بورڈ آف گورنر کے اجلاسوں میں ہوتا ہے اور فیصلہ سازی کے ہر عمل میں پرائیویٹ سکولز کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں اسی طرح نئے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن یا سالانہ تجدید کے سلسلے میں کوئی ابہام دور کرنے کیلئے اگر کسی ضلع میں ّآئی ایم یو کا اہلکار سکول کا دورہ کرے گا تو پرائیویٹ سکولز کے ممبران بھی انکے ہمراہ ہونگے اور یہ نجی سکولز کے عین مفاد میں ہے تاکہ رجسٹریشن و تجدید کے معاملات جلد از جلد اور خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹائے جاسکیں۔
یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض مفاد عناصر اتھارٹی اور نجی سکولوں سے متعلق افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہیں جو پرائیویٹ سکولز اور عوام دونوں کے مفاد میں نہیں اسلئے نجی تعلیمی شعبے کو محتاط ہونے کے علاوہ اسکے تدارک کیلئے موثر کاروائی کرنا چاہئے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسطرح کی منفی میڈیا رپورٹوں اور سنسنی خیز ی پھیلانے کی کوششوں سے گریز کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.