ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان کا اشیائے خوردونوش کی دوکانوں اور تندوروں کا معائنہ

منگل 17 اپریل 2018 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان قیصر خان نے شہر کی مختلف بازاروںکاٹلنگ روڈ ، نیو سڑک اور کس کورونہ میں اشیائے خوردونوش کی دوکانوں اور تندوروں کا معائنہ کیا اور نرخنامے ، صفائی کی صورتحال اور روٹی کا وزن چیک کیا ،اُنہوں نے اس دوران عدم صفائی ، نرخنامے نہ رکھنے اور کم وزن روٹی پر دوکانداروں پر جرمانے عائد کئے،اُنہوں نے تاجر برادری کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یانی بنائیں اور صفائی برقرار رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔