Live Updates

پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ہر جواب پہلے سے سخت ہوگا ‘ رانا تنویر حسین

دنیا کے فیصلوں میں اب پاکستان کا اہم کردار ہے ‘ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کی مریدکے میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:40

پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ہر جواب پہلے سے ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے بھارت کی گیدڑ بھبکھیاںاور افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت ہو یا کوئی اورجس نے بھی پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچا یا میلی آنکھ سے دیکھا تو اندر گھس کر جواب دیں گے اور آنکھیں بھی نوچ لیں گے ۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے ، ہم نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور احترام کیا ہے ،ہماری دوستی اور احترام کو کمزوری سمجھنے والے بزدل سن لیں ہم دفاع ہی نہیں جواب دینا بھی جانتے ہیں ،بھارت کا حشر دنیا نے دیکھا ،اس کے اندر گھس کر مارا ،اب بھارت افغانستان کے راستے دہشتگردی کروارہا ہے افغان وہ ہیں جن کو ہم نے دہائیوں تک گلے لگایا ،لاکھوں افغانوں کو ہم نے پناہ دی مگر انہوں نے بے وفائی دکھانا شروع کردی اوربھارتی ہاتھوں میں کھیلنا شروع کردیا ،پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور ہر جواب پہلے سے سخت ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امریکی صدر سمیت ساری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کر رہی ہے ،دنیا کے فیصلوں میں اب پاکستان کا اہم کردار ہے ،بھارت کو پہلے شکست کی پریشانی تھی اب کامیاب خارجہ پالیسی کی پریشانی ہے ،مودی گھر میں سکھی ہے نہ باہر سے ،اسے ہر جگہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،پاکستان دفاع اقتصادی سفارتی لحاظ سے اب مستحکم ہے ،انشااللہ اسے ترقی خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں ،شوگرانڈسٹری سے منسلک افراد کے خدشات تحفظات اپنی جگہ ہیں لیکن حکومت جو اقدامات کررہی ہے وہ درست ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات