پنجاب حکومت کی طرف سے تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:40

پنجاب حکومت کی طرف سے تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان کیا ہے اور بسیں جلد ملنے کی توقع ہے۔ضلع تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کےلئے اعلان کردہ بسیں ملنے پر رہ جانے والے علاقوں کےلئے سروس شروع کی جائے گی جس سے دونوں اضلاع کے عوام جدید،آرام دہ اور ماحول دوست بس سروس سے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تونسہ کے دورے کے دوران کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تونسہ ندیم ہاشمی،چیف آفیسر ضلع کونسل جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ کی طرف سے تحفہ ہیں جن کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے جنرل بس سٹینڈ تونسہ کے معائنہ کے دوران کہا کہ تمام گاڑیاں سٹینڈ کے اندر رہیں،باہر کھڑی گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔