
سعودی عرب میں کل پہلا سینما گھر کھل جائے گا
مملکت کا آئندہ 5 سال میں 40 سینماگھر کھولنے کا اعلان، یہ اقدام مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی کا حصہ ہے،2030 تک 25 سعودی شہروں میں350 سینما تھیٹر کھولے جائیں گے،سعودی وزارت اطلاعات
منگل 17 اپریل 2018 18:58

(جاری ہے)
سعودی عرب میں سینما گھر چلانے کے لیے جس کمپنی کو پہلا لائسنس جاری کیا گیا ہے ، وہ امریکی کمپنی اے ایم سی ہے۔
* سعودی دارالحکومت الریاض کے ایک عارضی سینما گھر میں سب سے پہلے فلم بلیک پینتھر دکھائی جارہی ہے۔امریکا میں یہ فلم اب تک ساڑھے 66 کروڑ ڈالرز کا کاروبار کر چکی ہے اور شمالی امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ تیسری فلم ہے۔اس فلم کی الریاض میں شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کے ایک تھیٹر میں نمائش کی جائے گی۔اس کے ہال میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس تاریخی موقع پر اے ایم سی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کررہی ہے۔ابتدائی طور پر اس فلم کا ٹکٹ 50 ریال کا ہوگا۔* سعودی سینما کا ٹویٹر پر alcinema_sa کے نام سے سرکاری اکانٹ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ٹویٹر کی سائٹ پر نمودار ہونے کے بعد صرف پہلے تین گھنٹے میں اس کے پیروکاروں کی تعداد 42 ہزار ہوگئی تھی۔اس کا پہلا ٹویٹ وی آر بیک (ہم واپس آگئی) تھا۔ سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں سینما کے شعبے کا حصہ 24 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوگا۔ سینماں کے قیام سے سعودی عرب میں 2030 تک 30 ہزار سے زیادہ افراد کو کل وقتی روزگار میسر آئے گا اور جزوقتی روزگار کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا یوکرینی صدر کا دعوی بے بنیاد ہے، چین
-
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف
-
دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنیوالا گروہ گرفتار
-
متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف
-
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے،اسرائیلی وزیراعظم
-
یو اے ای، شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
-
ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
-
ٹرمپ کی جانب سے سکالر شپ معطل کرنے کے بعد بائیڈن ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گئے
-
امریکا نے یوکرین کی تقسیم کا منصوبہ پیش کر دیا ، زیر قبضہ علاقوں پر روس کا کنٹرول رہنے کی تجویز
-
اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پرقبضہ کرلیا
-
حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.