فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن میں مبینہ خردبرد: طارق فضل کیخلاف جانچ کا حکم

منگل 17 اپریل 2018 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)چیئرمین نیب نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں مبینہ بدعنوانی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں مبینہ بدعنوانی اور خرد برد کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو وفاقی وزیر کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولیپمنٹ ڈویڑن کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔