پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب18کروڑ46لاکھ روپے کا اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 19:35

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب18کروڑ46لاکھ ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 119.49پوائنٹس کے اضافے سی45801.73ائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی نچلی سطح پر خریداری کا رجحان بڑھنے کے سبب 51.23فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں31ارب18کروڑ46لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں مسلسل تیسرے روز بھی مایوس کن رہی۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور پیر کو مندی کا تسلسل ٹریڈنگ کے آغاز پرمنگل کے ابتدائی اوقات میں بھی دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی45600اور45500کی نفسیاتی حدیں گر گئیں اور انڈیکس 45483پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں سیمنٹ سیکٹر اور اچھے مالیاتی نتائج کی حامل کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی جب کہ دیگر شعبوںمیں بھی نچلی سطح پر حصص قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ مثبت زون آگئی جب کہ ایک موقع پر انڈیکس 45882پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیا لیکن مزکورہ سطح بھی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس119.49پوائنٹس کے اضافے سی45801.73ائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 2.86پوائنٹس کے اضافے سی سے 22770.33پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس269.10پوائنٹس کے اضافے سے 78068.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس130.19پوائنٹس کے اضافے سے 32929.20پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں31ارب18کروڑ46لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت93کھرب 58ارب 9کروڑ59لاکھ روپے سے بڑھ کر93کھرب89ارب28کروڑ5لاکھ روپے ہو گئی ۔

منگل کو صرف14کروڑ74لاکھ 69ہزار شیئرز تک کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں جب کہ منگل کو14کروڑ48لاکھ 46ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اتھا اس لحاظ سے پیر کے مقابلے میں کاروباری حجم26لاکھ 23ہزار شیئرز زائد رہا لیکن عمومی طور پر کاروباری سرگرمیوں کا حجم مایوس کن قرار دیا جارہا ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت150.99 روپے اضافے سی3184.99 روپے اورنیسلے کے حصص کی قیمت89 روپے اضافے سی12600روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 45روپے کمی سی855 روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 26.06روپے کمی سی495.37روپے ہو گئی ۔گزشتہ روزاینگرو پولیمرکے حصص کی سرگرمیاں 1کروڑ28لاکھ69ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ یونٹی فوڈز ،لوٹی کیمکل ،فوجی سیمنٹ ،شبیر ٹائلز ،،دیوان سیمنٹ ،کے الیکٹرک ،فوجی فوڈز،آزگارڈ نائن اوربینک آف پنجاب کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج اعلان کئے جارہے ہیں جس کے زیر اثر منگل کو مثبت ریسپانس سامنے آیا بقیہ مالیاتی نتائج کے مطابق سرمایہ کار آئندہ دنوں ردعمل ظاہر کرینگے جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :