عارف والا، چیف جسٹس کی ہدایت پر عطائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

منگل 17 اپریل 2018 20:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر عطائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا محکمہ ریونیو ، ہیلتھ ، پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موثر اقدامات کریں کسی عطائی کو بھی انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی میڈیکل کی فیلڈ میں غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والوں کے خلاف ٴْقانونی کاروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کروائے جائیں گے متعلقہ اداروں کے افسران عطائیت کے خاتمہ کیلئے مہم چلائیں اور عطائیت کی کڑی نگرانی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہیلتھ افسران ،اسسٹنٹ کمشنر ز ، پولیس افسران ،ریونیو افسران عطائیت سے اپنے اپنے علاقہ جات کو کلیئر کروائیں اوراسی کی رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میںجمع کروائیںاجلاس میں پرائیویٹ ہسپتال اور میڈیکل سٹور کے خلاف تیئس کیس بھی پیش کیے گئے

متعلقہ عنوان :