کپاس کی غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچتا ہے،ماہرین زراعت

منگل 17 اپریل 2018 20:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچتا ہے اور ان کے ذریعے بیماریوں اورکیڑوں کے حملے میں اضافہ ہوتاہے اس لئے کپاس کے کاشتکار صرف منظور شدہ اقسام کا معیاری تصدیق شدہ بیج ہی کاشت کریں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دیسی کپاس پر تحقیق کرکے اس کی کوالٹی کو بہتربنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں کیونکہ دیسی کپاس سے ریشے کی کوالٹی کو بہتربناکر اس کی کاشت کو فروغ دیا جاسکتا ہے دیسی کپاس کی کاشت سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کپاس کا بیج سٹور کرتے وقت اس میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہونا چاہیے ورنہ فصل کا اگائو متاثر ہوگا اور کھیت میںپودوں کی سفارش کردہ تعداد کا حصول مشکل ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :