ایتھنز، یونانی کمیونسٹ طلباء کے گروپ کا امریکہ مخالف مظاہرہ

سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین کا مجسمہ گرانے کی کوشش

منگل 17 اپریل 2018 20:22

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) یونا کے درالحکومت ایتھنز میں گزشتہ روز یونانی کمیونسٹ طلباء کے ایک گروپ نے امریکہ مخالف مظاہرے کے دوران سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین کا مجسمہ گرانے کی کوشش کی،یہ بات پولیس نے بتائی۔ فسادات سے نمٹنے والی پولیس نے زنجیروں اور رسیوں سے تین میٹر(10فٹ)کانسی کا مجسمہ گرانے والے طلباء کو روکنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں،یہ بات رپورٹس میں بتائی گئی۔اس دوران لگ بھگ700افراد مظاہرہ کر رہے تھے،جو اس اختتام ہفتہ شام میں امریکہ،فرانس اور برطانیہ کے فضائی بمباری کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی لہر کا حصہ تھا۔یہ مجسمہ 1963ء میں امریکہ کے 33ویں صدر کے عظمت کے اعتراف میں نصب کیا گیا تھا،جنہوں نے 1948ء کے اقتصادی تعاون کے مارشل پلان کی منظوری دی تھی،جس سے جنگ زدہ یونان کی تعمیر نو میں مدد ملی تھی

متعلقہ عنوان :