لاہور ، پی آئی اے ایمپلائز یونین ریفرنڈ م آٹھویں روز بھی جاری

پی آئی اے کے ملازمین اپنا حق رائے دہی19 اپریل تک ادا کرسکیں گے

منگل 17 اپریل 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے ایمپلائز یونین ریفرنڈ م آٹھویں روز بھی جاری رہا اس ریفرنڈ م کے انعقاد کا عمل دس رو ز تک جاری رہے گا جبکہ انیس اپریل ریفرنڈم کا آخری دن ہوگا پی آئی اے کے ملازمین اپنا حق رائے دہی انیس اپریل کی شام پانچ بجے تک ادا کرسکیں گے جس کے بعد ملک بھر میں ریفرنڈم میں ڈالنے جانے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا جائیگا واضح رہے کہ پی آئی اے ایمپلائز ریفرنڈم میںحکومتی حمایت یافتہ ائیر لیگ ،پیپلزپارٹی کی حمایت پیپلزیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ انصاف یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :