مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 17 اپریل 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ان تمام جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ آئندہ انتخابات سے قبل عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کیا اور اس کا شیڈول بھی جاری کردیا شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 20اپریل کو لالہ موسیٰ 21ساہیوال22مانسہرہ23کو نوشہرہ ورکاں26کو رحیم یارخان27 کو فیصل آباد 28کو بہاولنگر اور4مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :