لاہور ، گھر میں آتشزدگی سے خاتون تین سالہ بچہ سمیت جھلس کر جاں بحق

منگل اپریل 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) فیکٹری ایریا میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت اس کا تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے آگ سے جھلسنے والی ایک عورت اور اس کے بچے کو باہر نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے پولیس کا کہنا ہے کہ یاسین ٹائون کے رہائشی عزیز کے گھر آتشزدگی کا واقعہ حادثہ ہے پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون روبیکا اور اس کے ننھے بیٹے تین سالہ آئزک کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :