محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرم کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے

منگل 17 اپریل 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرم کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکیوں کے سکول7 بج کر30 منٹ پر کھلیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہوگی جبکہ لڑکوں کے سکول7 بج کر 45منٹ پر کھلیں گے اور انہیں چھٹی ڈیڑھ بجے دوپہر کو ہوگی جمعہ کو لڑکیوں کے سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور لڑکوں کے سکولوں میں پونے بارہ بجے چھٹی ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے شروع ہو گی اور چھٹی بارہ بجے ہوگی دوسری شفٹ 12 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگی جبکہ چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :