ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد بشیر گورایہ کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد بشیر گورایہ کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہدبشیر گورایہ پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے گورنمنٹ پی ایس سکول ماڈل ٹائون کی سرکاری رہائش گاہ میں سکونت اختیار کررکھی ہے اور انہوں نے گزشتہ ایک سال سے مذکورہ سرکاری رہائش گاہ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جس کے باعث وہ سرکاری رہائش گاہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں واضح رہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹر نے مذکورہ انکوائری کا حکم محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ایک ریٹائرڈ افسر کی درخواست پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے زاہدبشیر گورایہ کی اس کوتاہی کی نشاندہی کی ہے۔