میرمحمدیعقوب زہرازئی لانگوکونگران کابینہ میں شامل کیاجائے ،قبائلی رہنماء میرتیمورخان نیچاری اور دیگر کا مطالبہ

منگل اپریل 20:55

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) قبائلی رہنماء میرتیمورخان نیچاری، ضمیرنیچاری، محمدعلی لانگو، اسلم جتک، محمداعظم ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ قبائلی وسیاسی رہنماء میرمحمدیعقوب زہرازئی لانگوکونگران کابینہ میں شامل کیاجائے موصوف کے والد مرحوم حاجی حیدرخان لانگو اورخاندان کے بلوچستان کے لیے قبائلی وسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہیں نگران کابینہ میں شامل کرکے عوامی خدمت کاموقع فراہم کریں موصوف ایک ایمانداراورمخلص شخصیت کے مالک ہے امید ہے کہ وہ کابینہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترکرداراداکرسکتے ہیں ۔