دودھ اور دہی کے سرکاری قیمت مقرر کرنے کے سلسلے میں اجلاس

منگل 17 اپریل 2018 21:18

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) دودھ اور دہی کے سرکاری قیمت مقرر کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی کی صدارت میں ایک اجلاس شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں ملک شاپ ایسوسی ایشن حیدرآباد ، ملک فارمر ایسوسی ایشن حیدرآباد ، ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن، باڑہ مالکان ، بھینس پیڑی ( ترقی پسند آبادگار) حیدرآباد کے عہدیداران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں طویل بحث کے بعد ضلع حیدرآباد کی حدود میں دودھ کی فی کلو قیمت 90 روپے اور دہی کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں دودھ اور دہی کی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔