پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں‘ درخواست میں موقف

منگل 17 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں، نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے، ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں۔پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر تین نئے صوبے قائم ہونے چاہئیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب کی تین صوبوں میں تقسیم سے متعلق عوامی سروے کرانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :