سکھر،گھریلوں پریشانیوں سے تنگ نوجوان نے خود کوگولی مار دی

منگل 17 اپریل 2018 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) گھریلوں پریشانیوں سے تنگ نوجوان نے خود کوگولی مار دی،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے،گھر میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود گرم گودی کندھاری ہوٹل کے قریب رہائشی ایک شخص 35 سالہ اسلم لانگاہ ولد ممتاز لانگاہ نے گھریلوں پریشانی کے سبب خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی نوجوان کی خودسوزی پر گھر میں کہرام مچ گیا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائکے حوالے کر دی نوجوان کی میت ایدھی ایمبولنس کے زریعے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی ہے۔