کوئٹہ،وزیر محنت وافرادی قوت اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لیکر پریشان حال لواحقین کو مسائل کے دلدل سے نکالیں، ڈاکٹر عطاء الرحمان

کول مائنزکے مزدوروں کی ہلاکتوں کے بعد ان کے بیوائوں کے کیسزورکرویلفیئربورڈمیں سالوں سے زیر التواء ہیں ان کا فیصلہ فی الفور کرکے لواحقین کو مشکلات تکالیف وازیت سے بچایاجائے ، صوبائی ڈائریکٹر جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ

منگل 17 اپریل 2018 21:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ کے صوبائی ڈائریکٹر ممتازعالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کول مائنزکے مزدوروں کی ہلاکتوں کے بعد ان کے بیوائوں کے کیسزورکرویلفیئربورڈمیں سالوں سے زیر التواء ہیں ان کا فیصلہ فی الفور کرکے لواحقین کو مشکلات تکالیف وازیت سے بچایاجائیں وزیر محنت وافرادی قوت اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لیکر پریشان حال لواحقین کو مسائل کے دلدل سے نکالیں جماعت اسلامی مسائل کے حل اور پریشانیوں سے نجات کیلئے کول مائنز ملازمین کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کول مائینز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جماعت اسلامی نے دینی جماعتوں کے اتحاد دوبارہ فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے ممکنہ حد تک جدوجہد کریں گے ہر طبقہ فکر،مزدور،طلباء علمائے کرام اور طلبہ سمیت عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ دیانت دار قیادت منتخب ہوجائیں جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومت کے عوام کیلئے متبادل قیادت دے دیے ہیں حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ممکنہ حد تک عوام کے مسائل حل کیے ہرپریشانی میں عوام کیساتھ ہیں ظلم وجبر اور ناانصافی نہیں چل سکتی عوامی قوت وتائید سے انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ۔