
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کمرشل گیس کی قیمت میں خاموشی سے تین گنا اضافہ کر دیا ہے، شیخ عامر وحید
مہنگائی میں اضافہ، نان و روٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی،وزیر اعظم فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں ،،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
منگل 17 اپریل 2018 21:06

(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ زیادہ تر نان ہائوسز گذشتہ تیس برس سے گیس استعمال کر رہے ہیں لہذا ان سے ایل این جی کی نئی قیمت کیسے وصول کی جا سکتی ہے۔
انہوںنے خبر دار کیا کہ اس فیصلے کا آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کی کاکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے گیس کنکشنوں کیلئے موجودہ قیمت تو قابل قبول ہو سکتی ہے لیکن پرانے کنکشنوں پر نئی قیمت کی وصولی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پرفیصلے پر نظر ثانی کرے اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔اسلام آباد نان بائی اور سمال ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان ہائوسز پر روٹی عام اور غریب عوام کو مہیا کی جاتی ہے اگر موجودہ ایل این جی کی قیمت سے گیس مہیا کی گئی تو روٹی و نان کی قیمت دوگنا اضافہ ہو جائے گا اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید عوامی ردعمل آئے گا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے کر بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا اور سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 133 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.