سینئر صحافی عبدالوسیع قریشی کی والدہ کو طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

منگل اپریل 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر صحافی عبدالوسیع قریشی کی والدہ کو منگل کی شام طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ پر ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، کراچی پریس کلب کے خادم موسیٰ کلیم، تاجر رہنما حاجی مسعود پاریکھ،شاہدعلی سحر،عبدالقادربھولو،بشیر سدوزئی سمیت صحافیوں، شوبز سے وابستہ افراد سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو طارق روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔