
سبحانی گروپ پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری لائے گا
منگل 17 اپریل 2018 21:50

(جاری ہے)
اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی کو ایک خط کے ذریعے بھی آگاہ کر دیا ہے۔
اپنے خط میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل نے سبحانیز گروپ کو پاک یو اے پراپرٹی شو پہلی بار پاکستان میں منعقد کرنے پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، زراعت وماہی گیری، توانائی، ہاسپیٹلٹی و لیژر (ہوٹلز، پارکس)، صحت اور تعلیم کے سیکٹرز میں سبحانیز سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے یہ سرمایہ کاری کرے گی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ کے چیئرمین لوئی محمد علی نے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاک یواے پراپرٹی شومیں بھی بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر میں مستقبل کے تعلقات میں بھی انتہائی مفید ہو گا۔ چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی نے پاک یواے پراپرٹی شو میں شرکت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل لوئی محمد علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پراپرٹی، بلڈرز اور تعمیراتی صنعت کا یہ پریمیئرشو ایک ہی چھت تلے دو ممالک سے کمپنیوں اور آٹھ ممالک سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔ حامد سبحانی نے بتایا کہ پاک یو اے پراپرٹی شو میں 80سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور 8 ہزار سے زائد ٹریڈوزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔ ایونٹ کے شرکاء میں حکومتی ارکان، غیر ملکی وفود وسفارتکار، سرمایہ کار، خریدار، اسٹیک ہولڈرز، بزنس کمیونٹی، عرب سرمایہ کار، ٹاؤن پلانرز اور دیگر شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے ترجیحی پارٹنرز میں بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ، آئی آئی ایم ایس اے ایم، یونائیٹڈ نیشنز، پلام بیک ایمریٹس، اٹلانٹک سوئس رائل فنڈ انویسٹمنٹ اور آر پی ایم جی انویسٹمنٹ شامل ہیں جبکہ سبحانیز گروپ کو اس ایونٹ میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) ، سسٹین ایبل ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان (ایس ٹی ایف پی)، فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔ پاک ، یو اے ای پراپرٹی شو، دبئی کے حکمران خاندان اور رائل پارٹنر انویسٹمنٹ گروپ ، ایل ایل سی کے رکن شیخ محمد المختوم، فجیرہ کے حکمران خاندان اور رائل وژن کمرشل انویسٹمنٹ ایل ایل سی کے رکن شیخ عبداللہ الشرقی اور یو اے ای میں اقوام متحدہ کے گڈ ویل ایمبیسڈر لوائی محمد علی کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.